کالیکٹ، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کی کل سے شروع ہو رہے قومی کونسل کے تین روزہ اجلاس میں بی جے پی کے اعلی رہنما غربت کے خاتمے کی کوشش کے تحت حاشیہ پر پڑے دلتوں تک پہنچ بنانے کے لیے اپنے غریب فلاح و بہبودایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے ۔کونسل میں اڑی حملے کے پس منظر میں دہشت گردی پر سخت پیغام بھی دیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں حصہ لینے کے لیے بی جے پی صدر امت شاہ آج یہاں پہنچ چکے ہیں۔اتفاق سے اسی دن دین دیال اپادھیائے کا یوم وفات بھی ہے۔پارٹی کارکنوں کی طرف استقبال کئے جانے کے بعد شاہ نے ٹوئٹ کیاکہ بی جے پی کی قومی کونسل میں شامل ہونے کے لیے شلپ نگرم(کالیکٹ ) پہنچ چکا ہوں۔کیرالہ کے لوگوں کی محبت اور تعاون کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی ہفتہ کو یہاں پہنچیں گے اور ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔اڑی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مودی پہلی بار کسی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس حملے میں فوج کے 18جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔مودی کونسل کو اتوار کو خطاب کریں گے۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو امید ہے کہ وہ اڑی حملے پر بولیں گے۔دراصل پاکستانی دہشت گردوں کی طرف دفاعی اداروں کو بار بار نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے بھگوا پارٹی چوطرفہ تنقید کے گھیرے میں ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مودی نے دہشت گردانہ واقعات کے بعد پاکستان کے تئیں نرم رخ اپنانے کے لیے یو پی اے حکومت کی کئی بار تنقید کی ہے۔کونسل میں 2000نمائندوں کے شامل ہونے کی امید